مری (نیوز ڈیسک) آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی کے احکامات پر مری ٹریفک پولیس کا برفباری سیزن کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس کے270سے زیاد ہ اہلکار تعینات،نو پارکنگ کے خاتمہ اور سیاحوں کی بروقت مدد کےلئے 5لفٹر اور ایک ٹو ٹرک (کرین ) بھی مہیا کر دی گئی۔بدھ کو تفصیلات کے مطابق دوران موسم سرما برفباری سیزن 5شاہراہیں ون وے قرار۔دوران برفباری سیزن مری مال روڈ پر ٹریفک کے داخلہ پرپابندی عائد ۔ سیاحوں کی سہولت، بروقت مدد اور رہنمائی کےلئے سنی بینک چوکی میںٹریفک کنٹرول روم قائم ۔دوران برفباری مری کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی چیکنگ پکٹس قائم کی جائیں گئیں۔مکینکلی طور پر فٹ گاڑی اور لائسنسں ہولڈر ڈرائیور کومری میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔سیاحتی مقام مری میں تقریباً4000کے قریب پارکنگ کی گنجائش ہے۔سیاحوں کی سہولت کےلئے مختص شدہ پارکنگ ایریاکے علاوہ سنگل سائیڈ پارکنگ کی اجازت دی گئی ہے ۔ مری آنیوالے سیاحوں میں برفباری کے حوالے سے آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کے جائیں گے۔ مری کی شاہراہوں پرٹریفک قوانین و احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی بینر زبھی آویزاں کر دیے گئے۔دوران برفباری ہیوی گاڑیوں کو صرف مخصوص اوقات میں مری داخلہ کی اجازت ہو گی۔ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدر رآمد کروایا جائے گا۔مری ٹریفک پولیس ایک نئے عزم کے ساتھ سیاحوں کی سہولت اور خدمت کےلئے کوشاں ہے۔تمام افسران و جوان اپنی خدمات پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے سر انجام دیں گے۔سیاح حضرات اپنے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے کےلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔