لاہور(نیوز ڈیسک) مشیرِ کھیل پنجاب اور قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے سابق اولمپئن زاہد شریف کی کفالت کرنے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ زاہد شریف کی حالت زار کے حوالے سے چند روز قبل ٹی وی رپورٹ نشر کی تھی،جس کی وجہ مالی معاونت سوچا، ہماری ذمہ داری اور ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی کہ زاہد شریف اولمپئن کی مالی مدد کی جائے۔وہاب ریاض نے کہا کہ زاہد شریف کی مالی معاونت کے لیے میں ہر ماہ 35ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔















