لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ جس بیباکی و استقامت سے علی امین گنڈا پورنے مصائب و مشکلات کا سامنا کیا اس سے ہماری نگاہوں میں ان کی قدر و منزلت میں کئی گنا اضافہ ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ذہنی اذیت دینے یا تذلیل کی غرض سے دوران حراست شہر شہر گھمانے کا رویہ روا رکھا جا رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ علی امین پارٹی کی نظریاتی شخصیات میں سے ایک ہیں اور ہمارے کارکنوں میں ہر دلعزیز ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا ہے کہ احمقانہ کارروائیوں میں ملوث لوگ اس احساس تک سے محروم ہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے اپنے لئے ذلّت کا سامان کرنے اور ملّت و ریاست کے مابین فاصلے بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیا گیا وہی سب پھر سے دہرایا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور کےساتھ جس قسم کا سلوک (اغواء کرکےذہنی اذیت دینے یا تذلیل کی غرض سے دورانِ حراست شہرشہر گھمانے) روا رکھاجارہاہےاسکی سیدھی سی وجہ یہ ہےکہ وہ پارٹی کی نظریاتی شخصیات میں سے ایک اور ہمارےکارکنوں میں ہردلعزیز ہیں۔وہ لوگ جو ان احمقانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، اس
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2023