اہم خبریں

بھائیوں نے بھی علی امین گنڈاپور سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے لمبے بال کٹوا دیئے

ڈی آئی خان(نیوزڈیسک) پولیس کی حراست میں سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کےبال کٹوانے کے بعد گرفتار رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے بھائیوں نے ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھی بال بھی کٹوا لئے۔علی امین گنڈاپور کے لمبے بال حراست میں کٹنے کے بعد فیصل امین اور عمر امین گنڈاپور نے بھی اپنے لمبے بال کٹوا دیئے۔سوشل میڈیا پر اب تینوں بھائیوں کی تصاویر بھی وائرل ہیں۔واضح رہے کہ آج سندھ کے ضلع شکارپور کی اسپیشل کورٹ نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

 

متعلقہ خبریں