اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو، عید کی خوشیاں نگل گیا،شہری صرف ونڈو شاپنگ تک محدود ،تاجروں نے عید کے موجودہ سیزن کو ملکی تاریخ کا بدترین سیزن قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اس عید پر شہر میں صرف 20 ارب روپے کی خریداری ہوئی، یہ خریداری گذشتہ برسوں میں کورونا کی بندش کے دوران کی گئی شاپنگ سے بھی بہت کم ہے،دکانداروں نے عید کیلئے جو اسٹاک اکٹھا کیا تھا اس کا آدھا بھی بمشکل فروخت کر پائے، شہر کے بازار وں کی رونقیں ماند پڑ گئیں ۔















