اہم خبریں

گلیشیئر پھٹنے سے کاغان ناران روڈ بند، سیاحوں کے لیے ہدایت جاری

کاغان (اے بی این نیوز) گلیشیئر پھٹنے سے کاغان ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا نے خبردار کیا ہے کہ سیاح عیدالفطر کی تعطیلات میں ناران و کاغان کے سفر سے گریز کریں۔محکمے کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، ریسکیو 1122، پولیس اور کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ کردیے گئے ہیں اور کسی بھی معلومات یا ایمرجینسی کی صورت میں سیاحتی ہیلپ لائن1422 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں