اہم خبریں

عمران خان کا رویہ اچھا نہیں، ان سے مذاکرات کیلئے دل گردہ چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ

جیکب آباد( اے بی این نیوز   ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا جو رویہ رہا ہے اس کیلئے بڑا دل گردہ ہونا چاہیے کہ ایسے شخص کیساتھ بات کی جائے۔ ہمارا یہی پلان ہے کہ دریاؤں کے بندوں پر چوکیاں قائم کی جائیں، ڈاکوؤں کی نقل حرکت اور ان تک اسلحہ پہنچانے کی روک تھام کی جائے، پہلے سندھ کے کچھ علاقے نوگو ایریاز تھے، اب حالات کچھ بہتر ہیں۔کہ اس ملک میں آئین اور ہر ادارے کا مینڈیٹ ہے کہ وہ کام کرے اور اس کا تعین ہو، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں، فیصلے کے بعد مسئلے حل ہوں تو ہر کوئی ماننے کیلئے تیار ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے کچھ اضلاع میں ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے پولیس نے اقدامات کیے ہیں، پولیس نے ڈاکوؤں کو سرغنوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کیا ہے، پنجاب کی طرف آپریشن کے بعد ہم نے سندھ میں بھی ایک حکمت عملی جوڑی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین میں 90 روز میں الیکشن کرانا ہے، خالی نشستوں پر بھی جلد الیکشن کرانا ہیں، ہم ساری سیاسی جماعتوں کے اپنے نظریے ہیں، ہم ضرور اکٹھے ہوکر حکومت کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ پر یقین رکھا

متعلقہ خبریں