اہم خبریں

علی امین کے بال کاٹنے کے سوال پر فضل الرحمان اپنی ہنسی نہ روک پائے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے بال کانٹے کے سوال پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری اور بال کاٹنے پر سوال کیا تو وہ کافی دیر تک ہنستے رہے اور پھر جواب دیا۔
قبل ازیں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو شکار پور لا رہے ہیں، وہاں کی تنظیم سے کہا ہے کہ ان کا استقبال کریں۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور کے جس طرح بال کاٹے گئے اس کی مذمت کرتا ہوں۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ نقاب الٹ رہے ہیں اور تخت بھی الٹ جاتے ہیں، چند بہروپیوں کی اناؤں کی تسکین کے لیے علی امین گنڈاپور کو شہر شہر گھمایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کل فرزند زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، آج علی امین گنڈاپور کو شکارپور میں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں