اہم خبریں

پاک فوج کی طُور خم بارڈر پر امدادی کارروائیاں جاری،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 4 ہوگئی

طُورخم (نیوز ڈیسک) پاک فوج کی طُور خم بارڈر پر امدادی کارروائیاں جاری ملبے تلے دبی مزید ایک لاش کو نکال لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے تاکہ باقی جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی نکالا جا سکے۔ریسکیو آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں اور 4 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔پاک فوج کی انجینئرز، اربن سرچ اینڈ ریسکیوٹیمیں اور ایف سی کے جوان ملبے تلے آخری فرد کو نکالنے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں