اہم خبریں

انتخابات کا معاملہ ، عید کے بعد پارٹی سربراہان اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوگی، بلاول بھٹو زرداری کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں ایک ہی وقت انتخابات، پارٹی سربراہان اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ’الحمدللہ آج مولانا فضل الرحمان سے تفصیلی گفتگو ہوئی، میں پر امید ہوں کہ عید کے بعد پارٹی سربراہان کے اجلاس میں مثبت پیشرفت ہو گی۔ انہوں اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے بعد ملک میں ایک ہی وقت الیکشن سے متعلق مذاکرات کے معاملے پر مثبت پیشرفت ہوگی،ملک میں ایک ہی وقت انتخابات کرانے کے معاملات اور اپوزیشن کے ساتھ مذکرات کے طریقہ کار کو اس وقت تک حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں