اہم خبریں

سندھ پولیس کا کچے میں آپریشن ، 19 ہلاک،208 ڈاکو گرفتار، سماہی رپورٹ جاری

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ پولیس کا کچے میں آپریشن ، 19 ہلاک،208 ڈاکو گرفتار، سماہی رپورٹ جاری کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کچے میں جاری آپریشن کی سماہی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی، آپریشن کے دوران 208 ڈاکوؤں کوگرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ پولیس کا گھوٹکی، کشمور اورسکھر کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری ہے،ئگھوٹکی میں 63 مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ سکھرمیں 53 مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور27 کو زخمی حالت میں گرفتارہوئے ہیں جبکہ کشمور میں 42 مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک اور3 زخمی حالت میں گرفتارکیے گئے ہیں اور شکار پور میں31 پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں