لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب میں 14 مئی کو شیڈول صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کے حوالے سے (ن) لیگ کا مؤقف واضح ہے، شیڈول کے مطابق امیدوار آج ٹکٹ جمع کروا سکتے ہیں،لیکن مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
