اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری کی نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

مظفرآباد( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر کا بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہونے پر چوہدری انوار الحق کو مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہوئے، انہیں 52 کے ایوان میں 48 ووٹ ملے ، اس پہلے کبھی نہیں ہوا یہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ ہے۔

متعلقہ خبریں