راولپنڈی ( اے بی این نیوز )عید الفطر کے قریب آتے ہی راولپنڈی شہر و کینٹ کے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھنے لگائے ہے اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی ڈبل ہو گئی ہے مگر اس کے باوجود عید الفطر ایک خوشی کا تہوار لہذا فیملی کے ساتھ عید کی خریداری کرنے آئے ہیں اس موقع پرشہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اس بار عید الفطر پر اپنے لئے نہیں مگر اپنے بچوں کے لئے عید کی خریداری کر رہے ہیں تاکہ وہ عید کی خوشیاں بھر پور طریقے سے منا سکیں اس حوالے سے دوکانداروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باوجود عید الفطر کے قریب آتے ہی شہریوں نے عید کی خریداری شروع کردی ہے اور اب رش بھی بڑھنے لگا ہے .روزمرہ مہنگائی کے باوجود شہریوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ عید قریب آتے ہی عید کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کرلیا ہے۔