اسلام آباد( اے بی این نیوز )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ مارچ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن خسارہ کی بجائے فاضل ہو گیا ہے۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہا کہ حسابات جاریہ کے کھاتوں کا توازن مارچ میں 654 ملین ڈالر فاضل رہا۔فروری 2023 میں یہ 36 ملین ڈالر کے خسارہ میں تھا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ جولائی سے مارچ تک حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 3.4 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 13 ارب ڈالر تھا۔
