اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ خو دکش حملے کے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے، حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا،اس کا کوئی قصورنہیں، ٹیکسی ڈرائیور کو ملزم نے ہائرکیا تھا۔ ملزمان کے ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا ہے جبکہ4،5 لوگوں کو راؤنڈ اپ کیا ہے، حملےکےسہولت کاروں کوبھی پکڑ لیا گیا ہے، اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں ملوث یہ لوگ کرم سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے تھے۔