اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ملک میں سیا سی عدم برداشت پر وزیر اعظم کا اظہا ر تشویش، ٹویٹ میں کہا کہ ہماری سیاست بنیادی خرابی کا شکارہے،، سیاست کے میدان میں ہمیں شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کرنا چاہئے،، بدقسمتی سے ہماری سیاست کو بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا،وزیراعظم کی ملک میں یوریا کی بروقت پیداوار اور کسانوں تک ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت،،،کہا یوریا کی اسمگلنگ سے کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دونگا،،،شہبازشریف کی نیلم جہلم منصوبے کی بحالی پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
