اہم خبریں

ازخود نوٹس کسی کو فائدہ دینے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )ازخود نوٹس کسی کو فائدہ دینے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، ، سپریم کورٹ کا یہ اختیار غریب کی دادرسی کیلئے ہے،،اگر کوئی فیصلہ غلط ہے تو وہ غلط ہی رہے گا، چاہے سب جج فیصلہ کر لیں،سوموٹو کا لفظ آئین میں نہیں، آئین میں 184 تین کو سوموٹو کہا جاتا ہے، اس شق کا پاکستان میں بھرپور استعمال کیا گیا، پاکستان ٹوٹنے کی بڑی وجہ غلط عدالتی فیصلہ تھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب ،کہاپاکستان 1971 میں اچانک نہیں ٹوٹا، جسٹس منیر نے زہریلا بیج بویا تھا ،، بد قسمتی سے 1977 میں مارشل لاء لگا دیا گیا۔ 90 کی دہائی میں نوازشریف اور بے نظیر کی جمہوری حکومتوں کو برطرف کیا گیا،،آمروں نے خود کو تحفظ دینے کیلئے آئین میں ترامیم کیں،، ظالم کہتاہے میری مرضی ،آئین کہتا ہے میری مرضی،،ہم نے آئین کی حفاظت اور دفاع کاحلف اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں