اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں خونی کھیل، فائرنگ واقعات میں 4 افراد جاں بحق ،2 زخمی

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں خونی کھیل فائرنگ واقعات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس کے قریب چچازاد بھائیوں کے درمیان زبانی تکرار پر ہونے والی فائرنگ میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا،ڈیرہ اسماعیل خان میں کچہری سے باہر کالج روڈ پر مخالفین کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق جبکہ ایک فرد زخمی ہوگیا اور ملزم موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔کوہاٹ میں بھی شکردرہ کے مقام پر زیر حراست ملزم مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں