شورکورٹ(نیوز ڈیسک) ریلویزپولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، شہری کا پیسوں سے بھرا بیگ اور قیمتی موبائل فون لوٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ۔ضلع جھنگ کا رہائشی ٹرین ہزارہ ایکسپریس میں سمہ سٹہ سے شور کوٹ سفر کر رہا تھا،مسافر جاوید اقبال اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گیا تھا۔بیگ میں مسافر کے تین لاکھ روپے اور قیمتی موبائل موجود تھا۔فوراَرابطے پر ریلویز پولیس نے کارروائی کی ۔ٹرین اسکارٹ سٹاف نے مسافر کی نشاندہی پر بیگ کو طویل جدوجہد کے بعد ڈھونڈ نکالا ۔
