لاہور(نیوز ڈیسک)بھکر سے لاہور منتقلی کے بعد علی امین کی طبعیت خراب ،اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی لاہور منتقلی کے دوران طبیعت ناساز ہونے پر طبی معائنے کے لیے ٹی ایچ کیو منیکرہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کا طبی معائنہ جاری ہے،امین گنڈا پور کی ٹانگ میں درد کی شکایت پر طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور منتقل کیا جارہا تھا ۔
