اہم خبریں

خیبرپختونخوا انتخابات میں تاخیر،عمران خان نے کال دی تو قافلوں کا رخ ڈی چوک کیطرف ہو گا، مشتاق غنی کی وارننگ

پشاور (نیورڈیسک) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ عمران خان نے عید کے بعد کال دی تو سارے قافلوں کا رخ ڈی چوک کی جانب ہو گا۔آج پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ہم سے مذاکرات کے لیے مولانا صاحب کو راضی کرنا پڑے گا،مولانا صاحب ناراض ہیں، چاہتے ہیں کہ وزارتیں ان سے نہ جائیں، اس لیے وہ الیکشن پر مذاکرات نہیں چاہتے،سپریم کورٹ کے احکامات نہ مانے گئے تو پاکستان میں آئین اہمیت کھو دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہوتی ہے لیکن خیبر پختونخوا میں نگراں وزراء سیاسی ہیں، عمران خان نے عید کے بعد کال دی تو سارے قافلوں کا رخ ڈی چوک کی جانب ہو گا۔انہوں نے کہوا کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر ڈس کوالیفائی ہو سکتے ہیں تو شہباز شریف بھی ہو سکتے ہیں ،عدالت کے نوٹس جاری ہوئے 4 دن ہو چکے، گورنر اور الیکشن کمیشن کا جواب آنا چاہیے تھا، الیکشن کے انعقاد کی مدت ختم ہو رہی ہے، جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں