اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ذاتی دشمنی کا معاملہ ،اسلام آباد کچہری میں فائرنگ ہتھکڑیا ں لگا ملزم قتل، گولیاں چلانے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیااور پستول برآمدکرلیا،اسلام آباد کچہری میں ہتھکڑیاں لگے ملزم کو ذاتی دشمنی پر 4 گولیاں مار کر قتل کیاگیا۔
