اہم خبریں

مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور تیزرفتار گاڑی چلانے کا عادی، 13 چالان ہوئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور تیزرفتار گاڑی چلانے کا عادی، 13 چالان ہوئے،2600 روپے جرمانہ ابھی باقی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور اوور سپیڈنگ کا عادی ، مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور کے اوور سپیڈنگ پر 13 چالان ہو ئے ہائی لیکس ریوو گاڑی کا 2600 روپے جرمانہ اس وقت بھی بقایا ہے ،گاڑی کا نمبر نا دہندگان کی فہرست میں شامل ہے، اگلے مرحلے میں گاڑی کو تھانے میں بند کرنا تھا مذکورہ تفصیلات تفتیشی افسران کو بھیجورا دی گئیں ۔

متعلقہ خبریں