اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس نااہلی کیس،عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر سماعت 5 مئی کو ہوگی۔تفصیلات کے مطاق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت 5 مئی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ عمران خان کی الیکشن کمیشن نااہلی فیصلے کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی عدالت عالیہ نے حتمی دلائل کے لئے 5 مئی کی تاریخ مقرر کردی جبکہ عدالت نے میانوالی میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکم امتناع میں 5 مئی تک توسیع کردی ہے ۔
