اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نےسابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کی مخالفت کر دی جس کے بعد پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کے موقف پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے نزدیک نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ غیر ضروری ہے، سربراہ پی ڈی ایم کے گرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے موقف پر پیپلز پارٹی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے سخت موقف پر شدید تحفظات ہیں، پی پی وفد نے قیادت کو معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔
