پشاور(نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے محکمے میں تمام تر تبادلوں اورتعیناتیوں پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کرد ی ہے اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم کے دفتر سے جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ ایڈمنسٹریٹوبنیادوں پر نئی تقرریوں ،کورٹس کیسوں ،ڈیپوٹیشن پرواپسی ،پروموشن کیسز، تعیناتی کے منتظر افسران اورمیڈیکل کیسوں سے متعلق بھجوائی جانے والی سمریوں کے علاوہ جو متعلقہ اعلیٰ حکام سے منظوری کیلئے بھجوائے گئے ہیں کو استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ باقی تمام کیسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے