اہم خبریں

آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(اے بی این نیوز    ) تھانہ سنگجانی پولیس کی بڑی بروقت کارروائی۔آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق آٹے سے لدے پانچ ٹرک قبضے میں لے کر مقدمات درج کرلیے۔ٹرکوں سے 20کلوگرام کے 3300 تھیلے اور 50کلوگرام کے 440تھیلے برآمد کر لئے گئے،پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان آٹے کی نقل و حمل کے متعلق کوئی پرمٹ پیش نہیں کرسکے۔

 

متعلقہ خبریں