اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف انتہائی گھٹیا، بے ہودہ اور گمراہ کن پراپگنڈہ کیا جارہا ہے، چیف الیکشن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں جس کی تزئین و آرائش پر کوئی خرچہ نہیں کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کے لئے ایک پلاٹ پی ٹی آئی کی حکومت میں منسٹرز کالونی اسلام آباد میں الاٹ کیا گیا، اس پلاٹ پر رہائش گاہ کی تعمیر کے لئے بھی کوئی رقم ریلیز نہیں کی
گئی، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ منظور شدہ پراجیکٹ ہے مگر الیکشن کمیشن نے فی الحال اس کو کینسل کردیا ہے، اگر اس پر کام شروع ہو بھی جائے تو یہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے دور میں مکمل نہیں ہوسکتا۔