اہم خبریں

سکیورٹی خدشات، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر نیا بلٹ پروف گیٹ لگا دیا گیا

لاہور(اے بی این نیوز)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر نیا بلٹ پروف گیٹ لگا دیا گیا۔پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے معاملے اور زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا نیا مین گیٹ زمان پارک پہنچا دیا گیا، عمران خان کے گھر کا نیا گیٹ بلٹ پروف ہے، گیٹ کی چوڑائی 16 فٹ اور لمبائی 10 فٹ جبکہ موٹائی

نچ ہے۔گیٹ کو بنانے کے لیے بلٹ پروف شیٹ، سٹیل اور لوہے کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ خبریں