اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کیساتھ مذاکرات کیلئے پرزور اصرار

اسلام آباد( اے بی این نیوز     ) وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے حکومتی اتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر پرزور اصرار کیا۔تاہم حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی مخالفت کی جبکہ ایم کیوایم، بی این پی، خالد مگسی، چودھری سالک، محسن داوڑ و دیگر نے مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی تائید کی۔بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بات چیت کے دروازے بند کرلینا نہ صرف ہمارے اصولوں کے برخلاف ہے بلکہ یہ غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔

 

متعلقہ خبریں