اہم خبریں

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے چیئرمین پروفسر ڈاکٹر قادرخان مندوخیل کی سپیکر آفس میں ملاقات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے چیئرمین پروفسر ڈاکٹر قادرخان مندوخیل کی سپیکر آفس میں ملاقات کی ،پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندو خیل نے متاثرہ ملازمین کمیٹی کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی۔کارکردگی رپورٹ پر سپیکر کا اظہار اطمینان اور عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی پر اتفاق۔تفصیلات کے مطابق (منگل) کے روز پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل چیئرمین متاثرہ ملازمین کمیٹی نے 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پیش کی اور تفصیلی بریفنگ بھی دی، پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندو خیل نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بتایا کہ چند ادارے جو عملدرآمد نہیں کر رہے ان سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا۔

 

متعلقہ خبریں