اہم خبریں

پہلے سید یوسف رضا گیلانی نے نااہلی بھگتی، اب شہباز شریف بھگتے گا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان

لاہور(اے بی این نیوز    )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں، توہین عدالت پر پہلے یوسف رضا گیلانی نے نا اہلی بھگتی، اب انشا اللہ شہباز شریف بھگتے گا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں، خواجہ طارق، رحیم اور فواد چودھری پیروی کریں گے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی، پنجاب میں الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر تفصیلی مشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، عمران خان نے خصوصی طور پر مونس الٰہی کی خیریت بھی دریافت کی۔ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں امیدواروں پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے، ٹکٹوں کا اعلان عمران خان خود کریں گے، الیکشن کو روکنے کیلئے ہر غیر آئینی ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو اپنے ہر غیر آئینی اقدام کا جواب دینا ہو گا، شہباز شریف کسی بھی صورت اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں چاہے انہیں آئین شکنی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔

 

متعلقہ خبریں