اہم خبریں

طورخم روڈ پر لینڈ سلائیڈ ، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

طورخم(نیوزڈیسک)شدید طوفان کے باعث طورخم بارڈر کے قریب خطرناک لینڈ سلائیڈ کے باعث علاقے میں آمد ورفت بند، لینڈ سلائیڈنگ کے علاقے میں پاک فوج کے دستے ،ریسکیو ٹیموں کا برق رفتار ریسکیو آپریشن جاری۔ ،طورخم ، خیبر پختونخوا میں شدید طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی کے باعث آنے والی لینڈ سلائیڈکی اطلاع ملتے ہی آرمی کی ریسکیو ٹیمیں متحرک ہو گئیں۔ پاک آرمی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریسکیو کاوشیں جاری ہیں،آرمی انجینئرز کے متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ پاک آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے اپنے مخصوص سرچ کیمروں، ریسکیو ریڈار، کٹرز، اور لائف لوکیٹرز سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ خبریں