لاہور (نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے راہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی بونے صرف جعلی تقریروں سے سیاست میں زندہ نہیں رہ سکتے،اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے بینظیر بھٹو کے مزار پر تماشہ لگایا،زرداری اینڈ سن نے بینظیر کے فلسفے پر گہری ضرب لگائی اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حیثیت کو ختم کر کے ان کے دشمنوں کا مشن پورا کیا،آج ملک میں صرف ایک وفاقی پارٹی اور ایک لیڈر ہے،لاہور سے کراچی تک عمران خان کی للکار ہے۔