اسلام آباد( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں خطرناک جنگلی جانور گھس آیا اور توڑ پھوڑ کی۔ قومی اسمبلی میں جنگلی جانور گھس آیا اور توڑ پھوڑ کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ قومی اسمبلی کے عملے کا کہنا ہے کہ گھسنے والا جنگلی جانور ’’انتہائی خطرناک‘‘ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور گھس آیا تھا جس نے خوب ادھم مچایا ، عملہ اس کو پکڑنے میں لگا رہا جبکہ جانور نے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری رکھا۔آج پھر ایک اور جنگلی جانور قومی اسمبلی میں گھس آیا جسے سکیورٹی عملے نے انتہائی خطرناک قرار دیا، پہلے تو عملہ پریشان ہو گیا پھر پولیس اہلکاروں کی مدد سے جنگلی جانور کا گھیراؤ کر کے اسے قابو میں کر لیا گیا۔
