Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

زرعی صارفین کیلئے بڑی خو شخبری ، بجلی فی یونٹ 3 روپے 60 پیسے سستی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بجلی سستی کرکے بنیادی ٹیرف13 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل 16 روپے 60 پیسے تھا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کسان پیکیج کے تحت کے زرعی صارفین کے لیے بجلی3 روپے60 پیسے فی یونٹ سستی کر دی، جس کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر ہوگا۔نیپرا کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے-الیکٹرک کے زرعی صارفین پر ہوگا۔زرعی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 13 روپے کا نفاذ نومبر 2022 کے بلوں سے ہوگا، جس کے نتیجے میں صارفین کو 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ زرعی صارفین کے لیے سستی بجلی کے لیے یہ پیسے سبسڈی کی مد میں وفاقی حکومت ادا کرے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے کے-الیکٹرک کا ٹیرف ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی جبکہ ڈسکوز کے لیے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اوسط 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔کے الیکٹرک نے اکتوبر میں پیدا ہونے والی سستی بجلی کی وجہ سے صارفین کو تقریباً 3 ارب 16 کروڑ روپے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے واپس کرنے کے لیے ایف سی اے میں تقریباً 1.9 روپے فی یونٹ کمی کا مطالبہ کیا تھا، نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ کے بعد 3 ارب 59 کروڑ روپے ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے 2.15 روپے فی یونٹ کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی تھی۔نیپرا نے بیان میں کہا کہ عوامی سماعت چئیرمین نیپرا انجیئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی، جس میں نیپرا اراکین انجیئنیر رفیق احمد شیخ، انجیئنیر مقصود انور خان اور انجیئنیر مطہر نیاز رانا بھی موجود تھے۔