اہم خبریں

سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے انکشافات، پاکستان کا پلوامہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز   ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے پر سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک کے انکشافات نے جھوٹے بھارتی بیانیہ ملیا میٹ کر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا اب ثابت ہو گیا بھارتی بیانیہ اور پلوامہ حملہ جھوٹ پر مبنی تھا، ستیہ پال ملک کے بیان کے بعد پلوامہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، نریندر مودی کے عمل کی وجہ سے 2 ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے پر پاکستان نے سنجیدگی دکھائی، اس سلسلے میں مزید انکشافات ہوں گے، ستیہ پال ملک کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت سنجیدہ موضوع پر کم نظری دکھا رہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے ایسے بیانیے جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کر سکتی ہے، کسی کی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر نہیں کر سکتی۔

 

متعلقہ خبریں