لاہور(نیوز ڈیسک ) محکمہ خوارک نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کرتے ہوئے رنگ روڈ، شاہدرہ، بارہ دری، بند روڈ کے علاقوں میں ملوں کے باہر ناکہ بندی کردی۔لاہور میں گراں فروشی پر 350 آٹا ڈیلروں کے لائسنس معطل، 40 فلور ملز کو 5 کروڑ کے جرمانے کردیے گئے۔محکمہ خوراک کے عملے نے ٹرکوں کو چیک کرتے ہوئے 30 ملوں کا کوٹہ معطل کر دیا۔