کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میںپراسرار بیماری سے 20 کے قریب اونٹوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کھلبلی مچ گئی ۔ انتظامیہ بھی حرکت میں آئی ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کچھ دن تک اونٹ کا گوشت کھانے سے پرہیز کریں۔ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پُراسرار بیماری کے باعث 20 اونٹوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ گزشتہ روز زہریلی خوراک کھانے سے جانوروں کی حالت غیر ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری اونٹ کا گوشت کچھ دن تک نہ کھائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس پر 15 اونٹ پرسرار بیماری کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں مزید پانچ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی جس کی وجہ سے اونٹوں کے مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ نقصان سے بچنے کیلئے مالک بیمار اونٹوں کا گوشت مارکیٹوں میں فروخت کر رہے ہیں۔
