اہم خبریں

ہر روز ‘ہیکل اینڈ جیکل’ ٹی وی پرمفت میں شکل دکھانے آ جاتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں، طلال چوہدری

لاہور (اے بی این نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا فواد چوہدری اور حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ ہر روز ‘ہیکل اینڈ جیکل’ ٹی وی پرمفت میں شکل دکھانے آ جاتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں میڈیا ان کی پریس کانفرنس کارٹون نیٹ ورک یا اینٹرٹینمنٹ چینل پر چلائے، نیوز چینلز پر جھوٹ کا چینل نہ چلائیں ایک کو اس کے چئیرمن نے ہفتے بعد کان سے پکڑ کر وزارت سے نکال دیا تھا دوسرا گالیاں دے کر چئیرمن اور اس کی بیگم کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ گھر میں داخلے کی اجازت مل جائے اپنی حکومت کے چھ مہینے تک جنہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ آئی ایم ایف جانا ہے کہ نہیں، انہیں معیشت پر بات کرتے شرم آنی چاہیے”ہیکل اینڈ جیکل” بتائیں اقتدار سے نکلتے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کیوں کی تھی؟ 5 اگست 2019 کرانے اور سینکڑوں کشمیریوں کی شہادت کا باعث بننے والوں کو آج کشمیر کی یاد آگئی ہے، مودی کی زندگی اور جیت کی دعائیں مانگنے والوں کو آج ستیہ پال کے بیان کی یاد آگئی ہےبھارت، اسرائیل اور امریکہ سے فارن فنڈنگ لینے والوں کی زبان درازی اور منافقت مثالی ہے اپنے انکل زلمے خلیل زاد سے کہیں کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان اور سابق پارلیمنٹیرین عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کی مذمت کریں اپنے امریکی انکلز سے کہیں کہ مودی اور ادتیا ناتھ کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے قتل عام سے روکیں، کشمیر، فلسطین اور بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرائیں۔

متعلقہ خبریں