اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپيکر قومی اسمبلی کے اسلام آباد ميں نہ ہونے کے باعث پی ٹی آئی کا بدھ ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر ديا گيا،پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرويز اشرف کو ٹيلی فون کر کے پارٹی وفد کے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔عامر ڈوگر نے اسپیکر کو بتایا کہ پہلے تمام مستعفی 124 ارکان کے اسپيکر کے سامنے اکٹھے پيش ہونے کا فيصلہ کیا گیا تھا ليکن اب ایک نمائندہ وفد بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔