اہم خبریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر نشوونما اقدام سے اب تک دولاکھ 87 ہزار 180سے زائد بچے اور دو لاکھ 66 ہزار سے زیادہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین مستفید ہو چکی ہیں، بی آئی ایس پی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے بینظیر نشوونما اقدام کےفوائد سے اب تک دولاکھ 87 ہزار 180سے زائد بچوں اور دو لاکھ 66 ہزار سے زیادہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین (پی ایل ڈبلیو) تک پہنچ چکے ہیں۔بی آئی ایس پی کے حکام کے مطابق مستفیدین کو ملک بھر میں 470 سے زیادہ نشوونما مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بینظیر نشوونما کی مشروط کیش ٹرانسفر (سی سی ٹی) اگست 2020 میں ڈیزائن کی گئی تھی تاکہ اس کے مستفید ہونے والوں کی صحت اور غذائیت کی خدمات میں اضافہ کیا جا سکے۔پروگرام کے بنیادی مقاصد میں دو سال سے کم عمر کے بچوں میں سٹنٹنگ کو روکنا، حمل کے دوران حاملہ خواتین کے وزن میں بہتری، خون کی کمی اور مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی کو کم کرنا اور پیدائش کے کم وزن کو روکنا تھا۔ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) منصوبی کا شراکتدار ہے۔ اب تک منصوبہ سے دولاکھ 87 ہزار 180سے زائد بچوں اور دو لاکھ 66 ہزار سے زیادہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین (پی ایل ڈبلیو) مستفید ہو چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں