اہم خبریں

نور جہاں کی حالت خطر ے سے باہر ، صحت میں بہتر ی آئی ہے ، کنور ایوب

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی حالت خطر ے سے باہر ، صحت میں بہتر ی۔ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھنی کی بیماری کو فورپاز نے سنجیدگی سے لینے کا کہا تھا، نور جہاں شدید علیل ہے لیکن خطرے کی کوئی بات نہیں۔ واضح رہے کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کا کہنا تھا کہ ہتھنی نور جہاں کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسے رات کو کرین سے چلانے کی کوشش بھی کی گئی،مقامی ڈاکٹرز بھی ہتھنی کو مسلسل طبی امداد فراہم کر رہے ہیں اور ٹیم فورپاز سے مسلسل ہدایات لی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں