اہم خبریں

پی ٹی آئی دور میں پٹرول 150 روپے لیٹر تھا، ڈاکو راج نے 282 تک پہنچا دیا: فرخ حبیب

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں پٹرول 150 روپے لیٹر تھا، ڈاکو راج نے 282 تک پہنچا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم تھا تو پٹرول کی عالمی منڈی میں زیادہ قیمت کے باوجود پاکستان میں 150 روپے لیٹر تھا، ساری پی ڈی ایم جھوٹ بولتی تھی عمران خان کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹا رہے ہیں لیکن رجیم چینج سازش کے بعد ڈاکو راج نے پٹرول مہنگا کر کے 282 روپے لیٹر کر دیا یعنی اشیائے ضروریہ ہو شربا مہنگی ہو جائے گی۔انہوں نے نوجوان وقاص امجد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے دشمن نہیں ، قوم کا سرمایہ ہیں،نفرتوں کی آگ لگانا بند کی جائے۔

متعلقہ خبریں