اہم خبریں

مثبت پیغام سے قوم اور نوجوانوں کی راہنمائی ہونی چاہئے،لطیف کھوسہ

لاہور(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ قوم عجیب صورتحال میں مبتلا ہے، مثبت پیغام سے قوم اور نوجوانوں کی راہنمائی ہونی چاہئے۔لاہور میں سینئر وکلا اور قانونی ماہرین کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال ہے، ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو مسائل کا حل بتائیں، جس جگہ ہماری معاونت کی ضرورت ہوگی ہم دیں گے۔

متعلقہ خبریں