اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدلیہ قانون کی تشریح کرتی ہے اور پارلیمنٹ قانون تبدیل کردیتی ہے۔لاہور میں سینئر وکلا اور قانونی ماہرین کی گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرقانون اعتزاز احسن نے کہا کہ بینچ کی تشکیل دیکھ کر فیصلہ بنایا جاسکتا ہے، عدلیہ قانون کی تشریح کرتی ہے اور پارلیمنٹ قانون تبدیل کردیتی ہے، آج سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریباں ہیں۔
