اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سینئرترین جج سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ایک اور ریفرنس دائرکردیا ۔شہری آمنہ ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا،جسٹس قاضی فائز نے پارلیمنٹ کے سیاسی اجلاس میں شرکت، کرپشن میں ملوث افراد کے درمیان بیٹھے رہے۔ریفرنس میں کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ادارے کی بے توقیری کرائی اور اپنےحلف کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ انہوں نے آئین کی متعددشقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔شہری کی جانب سے دائر ریفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ سپریم جوڈیشل مس کنڈکٹ پرجسٹس فائزکے خلاف کارروائی کرے۔
