اسلام آباد: (نیوز ڈیسک)ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 25 مختلف مقامات پر عارضی چیک پوسٹس قائم کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔
پولیس نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔