اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنی شکست تسلیم کر لی۔نواز شریف نے وطن واپس آنے کی دو شرطیں رکھی ہیں،پہلا شرط لیول پلیئنگ فیلڈ دیں اور دوسری عمران خان کو نااہل کریں۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اقلیتوں کو پہلی دفعہ الیکشن لڑنے کا موقع مل رہا ہے،درخواست کی کہ یہ الیکشن پرانے قانون کے مطابق جائے۔دوسرے ممالک کے دارالحکومتوں میں صوبائی حکومتیں قائم ہیں،ادھرالیکشن نہیں ہورہے،ہم ان کو الیکشن سے نہ بھاگنے نہیں دیں گے اور اسمبلیاں توڑ کر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کا ہر لحاظ سے بیڑہ غرق کر دیا ہے،ہم استعفے دینے جاتے ہیں اور وفاقی وزرا کہتے ہیں ان کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاؤ۔
صدر مملکت کے پاس یکم جنوری تک بل رہ سکتا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک عارف علوی عہدے پر موجود ہیں مذاکرات کی امید ہے۔ اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے بالکل تیار ہیں،الیکشن کب ہوں گے؟ کسی کیلئے بھی حتمی طور پر بتانا مشکل ہے۔ رجیم چینج آپریشن کے ذریعے سیاسی انتشار پیدا کیا گیا، سیاسی انتشار کی وجہ سے ملک میں معاشی عدم استحکام پیدا ہوا اور پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہنگائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے، موجودہ مسائل کے حل کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے اور سیاسی استحکام کیلئے فوری انتخابات کرائے جائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جاتا ہے، 70 سال سے جس فارمولے سے ملک کو چلانے کی کوشش کی گئی وہ ناکام ہوگیا، اب پاکستان میں قبولیت کی بجائے مقبولیت کو دیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستا ن کی تاریخ میں پہلی بار قوم اکٹھی ہوئی ہے۔ اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حالات اور مشکل ہونے والے ہیں اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔